غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے 120 لاشیں ہسپتالوں میں منتقل
- 23, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جنگ کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے 2 دنوں میں 120 لاشیں نکالی گئیں ـ غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ ہونے والی عمارتوں کےملبے سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے - صرف 2 دنوں میں 120 لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں ـ "غزہ سول ڈیفنس" کی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل غزہ پٹی کے ہسپتالوں میں 120 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں -
جن میں سے 68 لاشیں ایسی تھیں جن کی حالت بہت بری ہو چکی تھی یہ لاشیں جنگ کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے اور میدانوں سے اٹھا کر لائی گئی تھیں - دی گئی رپورٹ کے مطابق عمارتوں کے ملبے اور میدانوں سے ملنے والی خستہ حال لاشوں کی تعداد 120 تک پہنچ چکی ہے - جبکہ 36 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی ہسپتالوں میں لایا گیا ـ غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 47 ہزار 107 فلسطینی شہید ہوۓ ہیں جبکہ 1 لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوۓ -

تبصرے