ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج میں ٹرانس جینڈر کی ملازمت پر پابندی لگا دی

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :  امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے صدارتی کرسی سنبھالتے ہی جوبائیڈن کے بناۓ گۓ قانون کو ختم کرکے امریکی فوج میں ٹرانس جینڈر کی بھرتی پر پابندی لگا دی -(امریکی میڈیا ) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے لے کر14 ہزار تک ٹرانس جینڈر امریکی فوج میں بھرتی ہیں - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے دن جوبائیڈن کے حکم نامے کو مسخ کرتے ہوۓ ٹرانس جینڈر کی امریکی فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی - نو منتخب امریکی صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی اپنے پہلے خطاب میں ہی کہہ دیا تھا کہ امریکہ میں صرف 2 جنس ہوں گی مرد اور عورت -

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے کام کا آغاز کرتے ہی محکمہ خارجہ کے سفارتخانوں پر "پرائیڈ اور بلیم لائیو ز" پرچم لہراۓ جانے پر بھی پابندی لگا دی - اور حکم جاری کردیا کہ سفارتخانوں پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاۓ گا ـ نۓ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کوسٹ گارڈ کی سربراہ (کامنڈٹ ایڈمرل لنڈا فیگن) کو بھی اس کے عہدے سے ہٹا دیا - لنڈا فیگن امریکہ کی کوسٹ گارڈ کی رہنمائی کرنے والی پہلی امریکی خاتون تھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+