امریکی ریاست (کیلفورنیا) کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے الزام میں کئی افراد گرفتار
- 23, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست (کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس) کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا - اس حادثے سے متعلق حیران کن انکشافات منظر عام پر آنے لگے ہیں ـ "امریکہ کے میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگ بجھاتے وقت آتش زنی کے کئی واقعات سے بھی سامنا کرنا پڑ ا - لاس اینجلس حکام نے آگ لگانے کے جرم میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا - ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ان علاقوں میں درختوں کے کچرے اور جھاڑیوں کو آگ لگائی تھی ـ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ 14 جنوری کی شام کو ایک عورت کو گرفتار کیا گیا جس نے جان بوجھ کر کچرے کے ڈھیر کو آگ لگائی تھی -
لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ اس عورت نے خود اعتراف کیا کہ اسے آگ لگانے اور تباہی پھیلانے میں مزہ آتا ہے - امریکہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام کو ہی ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے بتایا کہ اسے جلتے ہوۓ پتوں کی خوشبو بہت پسند ہے ـ حکام کے مطابق کیلفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 95 فیصد انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے - چاہے ان میں پتوں کو آگ لگانے کے واقعات ہوں یا گرے ہوۓ بجلی کے تار ہوں ـ یہ واقعات بہت بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں -

تبصرے