عازمین حج کے لیے انوکھی سہولت کا اعلان

عازمین حج

  نیوز ٹوڈے :   "گھر سے گھر"، وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے منفرد سہولت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ جس کے تحت پاکستان سے آنے والے عازمین حج کے لیے آفیشل کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر 150 عازمین حج کے لیے ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا جائے گا، کل 600 کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ عازمین اپنے گروپ کوآرڈینیٹر کی قیادت میں ہوائی اڈے پر جمع ہوں گے۔ کوآرڈینیٹر پورے گروپ کے پاکستان سے روانگی اور واپسی تک نگران ہوگا۔ کوآرڈینیٹر پاکستان سے آنے والے زائرین کے ساتھ ہوں گے اور ان کی واپسی تک ان کے ساتھ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کار ان کی سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔ کوآرڈینیٹر کے تعاون سے فریضہ حج بہتر انداز میں ادا کیا جائے گا۔ فلائٹ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی عازمین کو کوآرڈینیٹر کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+