برطانیہ میں آن لائن چاقو خریدنے والوں کو شناختی دستاویز یا پاسپورٹ دکھانا ہوگا

چاقوؤں کی آن لائن فروخت

  نیوز ٹوڈے :   برطانوی حکومت نے چاقوؤں کی آن لائن فروخت کے لیے سخت اقدامات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آن لائن کمپنیوں کو چاقو خریدنے والے شخص کی شناخت کو اچھی طرح چیک کرنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق چاقو آن لائن فروخت کرنے والوں کو خریدار کی شناختی دستاویز، پاسپورٹ وغیرہ چیک کرنا ہوں گے۔ خریدار کو عمر کے ثبوت کے لیے لائیو ویڈیو بھی ریکارڈ کرنا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ گزشتہ سال جولائی میں ساؤتھ پورٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قاتل 17 سالہ نوجوان نے آن لائن چاقو خریدا تھا۔

برطانوی وزیراعظم سر کیرن سٹارمر کا کہنا ہے کہ مہلک ہتھیاروں تک بچوں کی آسان رسائی چونکا دینے والی ہے۔ 2 کلکس کے ساتھ آن لائن چاقو خریدنے کا رجحان جاری نہیں رہ سکتا۔عام انتخابات میں کامیابی سے قبل برطانوی وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ ملک میں چاقو سے حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+