بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو پاکستان چلی جاؤں گی: راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

راکھی ساونت

  نیوز ٹوڈے :   بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک سوٹ کیس کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔ میں پاکستان جا کر شادی کروں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی، آپ کو بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹانی چاہیے۔ ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ 2020 میں مودی حکومت نے ڈیٹا سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹک ٹاک سمیت 58 دیگر چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس سے قبل راکھی ساونت پاکستان کی مشہور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج دے چکی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو پاکستان سے لاؤ میں سب کو ہرا دوں گی۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے چیلنج کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں سب کو ہرا دوں گی کیونکہ میں بالی ووڈ کی آئٹم گرل ہوں اور میں ریئلٹی شوز کی ملکہ ہوں، چاہے وہ ڈانس ہو یا ریئلٹی شو، میں سب کو مات دوں گی۔

راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا کا حصہ بن چکا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں میں دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار میری خواہش ہے کہ دبئی میں پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+