ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں اذان، قرآن پاک کی تلاوت اور اسلام کی تبلیغ شامل

ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :    ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں اذان، قرآن پاک کی تلاوت اور اسلام کی تبلیغ شامل تھی! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں پہلی بار اذان کی آواز سنی گئی۔ قرآن مجید کی تلاوت کے ذریعے دین اسلام کی تبلیغ کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس حلف برداری کی تقریب کے بعد دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ اس دعائیہ تقریب میں مسلمانوں کی نمائندگی امریکا میں دی نیشنز مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔ اس تقریب میں پہلی بار اذان سنی گئی اور قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔ڈاکٹر محمد فراسر نے سب سے پہلے قرآن مجید کی سورہ حدید کی آیات 4 تا 7 کی تلاوت کی اور پھر اذان دی اور اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کی۔

تلاوت قرآن پاک کی یہ آیات اللہ رب العالمین کی کامل قدرت اور کامل اختیار کے ساتھ ساتھ زمین و آسمان کی تخلیق کے عمل کو بھی بیان کرتی ہیں۔اس کے ساتھ یہ آیات لوگوں کو دین اسلام میں داخل ہونے کی ہدایت کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ تلاوت کی گئی آیات کا ترجمہ یہ ہے:

"وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر عرش پر فائز ہوا۔ وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو اس پر چڑھتا ہے۔ تم جہاں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے۔

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ وہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ وہ سینوں کے راز جانتا ہے۔

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تم کو تم سے پہلے لوگوں کا جانشین بنایا ہے۔ پس تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور خرچ کرتے ہیں ان کے لیے بڑا اجر ہے۔

اس موقع پر ٹرمپ سمیت تمام شرکاء نے خاموشی اور احترام سے قرآن پاک کی تلاوت اور اذان سنی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+