صیہونی فوج کی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری
- 24, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، جنوبی غزہ میں ٹینک حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ جنوبی غزہ کے شہر (رفع) میں صیہونی فوج کے ٹینک حملے میں فلسطین کے دو مزید افراد شہید ہو گۓ ـ "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فلسطین کے شہر رفع کے "علاقہ تل السلطان" میں پیش آیا ـ جہاں پر صیہونی فوج کے فائر کیے گۓ گولے بارود سے 2 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ـ
انیس جنوری سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی یہ پہلی خلاف ورزی ہے ـ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں صیہونی فوج نے غزہ کے آبادی والے علاقوں سے نکل کر سرحدی علاقوں میں آجانا تھا ـ جنگ بندی معاہدے کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی جماعت نے 3 اسرائیلی عورتوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 90 فلسطینیوں کو رہائی ملی ـ

تبصرے