بھارت میں سفاک ریٹائرڈ فوجی اپنی بیوی کو قتل کر کے اس کا گوشت پریشر ککر میں پکاتا رہا

بیوی کو قتل

نیوز ٹوڈے :  سفاک بھارتی فوج کے سپاہی نے اپنی بیوی کو قتل کرکےلاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں ابال ڈالے ـ یہ واقعہ بھارتی شہر (حیدر آباد) میں پیش آیا جہاں ایک ریٹائرڈ فوجی نے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو چھپانے کیلیے بیوی کی لاش کے ٹکڑے کرکے پریشر ککر میں ابالتا رہا ـ " انڈین ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے 45 سال کے ریٹائرڈ فوجی (گرو مرتی) نے پولیس کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے ـ سابقہ فوجی کی 35 سالہ بیوی (وینکاٹا مادھوی) کے گھر والوں نے 16 جنوری کو اس کے غائب ہو جانے کی رپورٹ درج کرائی ـ

پولیس کو دوران تفتیش اس کے شوہر پر شک ہوا جس پر پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ پر اس کے شوہر نے اس خطرناک جرم کا اعتراف کر لیا ـ پولیس کے مطابق سابقہ فوجی نے بیوی کو قتل کرکے گھر کے باتھ روم میں اس کی لاش کے ٹکڑے کیے ہڈیوں سے گوشت الگ کرکے اسے پریشر ککر میں ابالا ـ اور ہڈیوں کو بھی کوٹ کر پریشر ککر میں ابالتا رہا ـ مجرم 3 دن تک بیوی کے گوشت کو پکاتا رہا اور پھر اسے شاپر میں پیک کرکے جھیل میں پھینک آیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+