امریکی شہر (لاس اینجلس) کے جنگلات میں ایک اور جگہ آگ بھڑک اٹھی

آگ بھڑک اٹھی

نیوز ٹوڈے :   امریکی ریاست (کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس) کےایک اور مقام پر بھی آگ بھڑک اٹھی ـ لاس اینجلس کے شمال میں "کاسٹانک جھیل" کے نزدیک جنگلات میں بھی آگ بھرک اٹھی ـ علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں ـ لاس اینجلس میں لگنے والی اس نئی آگ کی وجہ سے 25 ہزار لوگوں کو ان کے گھر بار خالی کر دینے کا حکم دے دیا گیا ہے ـ اس علاقے سے 500 قیدیوں کو بھی دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے ـ

تیز و تند ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ـ صرف 2 گھنٹوں کے مختصروقت میں آگ 5 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے ـ "کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ ، لاس اینجلس اور نیشنل فارسٹ" کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ـ چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی اس کام میں ان کی مدد کر رہے ہیں ـ اس سے قبل 7 جنوری کو لاس اینجلس میں لگی آگ پر بھی ابھی تک مکمل طور پو قابو نہیں پایا جا سکا ـ اس آگ سے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے ـ ابھی تک فائر فائٹرز اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+