الجزیرہ نیوز کے مطابق نیتن یاہو کو اس کے بیٹے نے زمین پر گرا کر مارا پیٹا اور گلا دبایا
- 24, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کو اس کے بیٹے نے زمین پر گرا کر مار پیٹا۔ "کویتی اخبار" نے دعوٰی کیا ہے کہ اپنے باپ کو زمین پر گرا کر مارنے پیٹنے اور گلا دبانے پر اسرائیلی وزیر اعطم کےبیٹے کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ـ کویت کی نیوز ایجنسی الجریدہ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کے بیٹے کے درمیان ہاتھا پائی 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہوۓ حماس کے حملے کی وجہ سے ہوئی ـ وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر تعینات ایک اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی یقین دہانی پر الجریدہ نیوز کو بتایا کہ اس واقعہ کے وقت بن یامین نیتن یاہو کی بیوی سارہ بھی موقع پر موجود تھیں ـ
خاتون اول کی چیخ کی آواز سن کر ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے بیٹے کو ایک دوسرے سے الگ کیا ـ گلا گھونٹے جانے کی وجہ سے بن یامین نیتن یاہو کی حالت غیر تھی اور ان کو سانس بھی صحیح طریقے سے نہیں آ رہی تھی ـ سیکیورٹی اہلکاروں نے بن یامین کو پانی پلایا تو ان کو الٹی آ گئی ـ اسرائیلی وزیر اعظم کی طبیعت سنبھلنے میں کافی وقت لگا ـ اس واقعہ کے بعد بن یامین نیتن یاہو کے بیٹے کو امریکہ کی ریاست (فلوریڈا) بھیج دیا گیا ـ اسرائیل کی جنرل سیکیورٹی نے یاۓ نیتن یاہو کو باپ کی سلامتی کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوۓ اسے واپس اسرائیل آنے سے روک دیا ـ

تبصرے