برطانیہ میں خوفناک برفانی طوفان کی پیشن گوئی ، 5 دن کیلیے ایمرجنسی نافذ
- 24, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں آج جمعہ کے دن سے خوفناک برفانی طوفان کی پیشن گوئی کی گئ ہے ، 5 دن کیلیے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ـ "برطانیہ کے میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں آج سے موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ جاری کر دی گئی ـ جس کے مطابق "ایوین طوفان" کی وجہ سے تیز ہوائیں اور شدید بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ـ برطانوی محکمہ موسمیات نے آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی بھی کی ہے ـ جمعرات کے دن سے ہی ییلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی تھی ـ جس میں 60 سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی ـ
اس دوران مشرقی برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی وارننگ جاری کی گئی ـ میٹ آفس کے مطابق 7 شہروں کی بجلی اور موبائل فونز کے سگنل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ـ فیری ، ریل اور ہوائی سروسز بھی متاثر ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ـ شدید بارشوں کی وجہ سے پل اور سڑکیں بھی بند ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ـ برطانوی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی برفانی ہوائیں بہت بڑی تباہی مچا سکتی ہیں ـ جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں ـ

تبصرے