جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہوکر گھر جاتے فلسطینیوں ہر صیہونی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید

فلسطینی

نیوز ٹوڈے :   رہا ہو کر غزہ کی طرف واپس آنے والے فلسطینیوں پرصیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں رات سڑکوں پر گزاری جن پر صیہونی فوج نے فائرنگ کر دی - فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے میں تاخیر کا الزام لگایا ہے -جبکہ صیہونی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو)& کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدی عورتوں کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں کو دیر سے رہا کیا گیا -

عرب میڈیا کے مطابق "حنین" میں صیہونی فوج کے آپریشن میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے ـ دوسری جانب سوئٹزر لینڈ میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے یو این اے کے دفترکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا - 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں 47 ہزار 283 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار زخمی ہو چکے ہیں - ایک دن قبل حماس نے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوۓ 4 اسرائیلی عورتوں کو رہا کیا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو رہا کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+