ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو مصر اور اردن بھیج کر غزہ کو خالی کرانے کا منصوبہ

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :  نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اردن اور مصر سے مزید بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے کا مطالبہ کر دیا - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے دونوں ملک غزہ سے ہجرت کرنے والے مزید فلسطینیوں کو قبول کریں - اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم بھی دینے کا اعلان کیا ہے - ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پر لگائی گئی سابقہ امریکی صدر جوبائیڈن کی پابندی ہٹا دی گئی ہے - 26 جنوری کو ارد ن کے (شاہ عبداللہ) کو کال کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ہم آزاد کر دیے گے ہیں اسرائیل بڑے لمبے عرصے سے اس لمحے کے انتظار میں تھا -

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بم اسرائیل نے امریکہ سے خریدے ہوۓ تھے ـ ٹرمپ نے کہا کہ اردن کے شاہ عبد اللہ سے میری بات ہو چکی ہے اور اتوار کے دن مصر کے صدر (فتح السیسی) سے بھی بات کر لوں گا - ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ مصر فلسطینیوں کو پناہ دے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں 15 لاکھ فلسطینیوں کی بات کر رہا ہوں - میں اس سارے معاملے کو صاف کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ، غزہ میں سب کچھ ختم ہو گیا ہے -ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں سب کچھ ت تباہ ہو چکا ہے اور لوگ مر رہے ہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ عرب ممالک کی مدد سے الگ جگہ پر راہائشی عمارتیں تعمیر کرنا چاہتا ہوں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+