لبنان سے واپس آنے والے فلسطینیوں کے قافلے پر صیہونی فوج کے حملے

صیہونی فوج

نیوز ٹوڈے :  صیہونی فوج کا لبنان سے واپس اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں پر حملہ، 22 افراد شہید ہو گۓ - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی لبان سے فلسطینی شہریوں کو واپس اپنے گھروں کو جانے کا حکم دیا گیا - دیے گۓ حکم کے تحت ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اسرائیلی فوج کے حکم پر فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ راستے میں صیہونی فوج نے ان پر حملہ کر دیا ـلبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے میں صیہونی فوج کے حملے میں 22 فلسطینی شہید اور 124 زخمی ہو گۓ - مذکورہ علاقے میں ابھی تک صیہونی فوج کا قبضہ ہے جبکہ فلسطینی شہری اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے -

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں تعینات ہماری فوج نے خردار کرنے کیلیے فائرنگ کی تھی تاکہ کئی علاقوں میں موجود خطرات کاخاتمہ کیا جا سکے - اس قافلے میں سے کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان نے ابھی تک وہ شرائط پوری نہیں کیں جن میں جنوبی لبنان کو حزب اللہ سے خالی کرانے اور ان علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی کا کہا گیا تھا - اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے درمیان کشیدگی میں اضافہ غزہ جنگ کے شروع ہونے سے ہی ہو گیا تھا - اور حزب اللہ سربراہ (حسن نصراللہ) کو بھی اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+