امریکہ میں 48 سال پہلے قتل ہونے والی 16 سالہ طالبہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا
- 27, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں 48 سال پہلے قتل ہونے والے شخص کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ـ امریکہ کی ریاست (ہوائی) میں آدھی صدی پہلے قتل کے مجرم کو گرفتار کر لیا گیا - " امریکی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق 21 مارچ 1977 میں ہونولولو کے ایک سکول سے ایک 16 سال کی طالبہ کی لاش ملی تھی لاش کی حالت سے معلوم ہو رہا تھا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کیا گیا - واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا اور کئی لوگوں کے انٹرویوز بھی کیے گۓ لیکن قاتل کا کچھ پتہ نہ چلا - امریکہ کے میڈیا کی دی گئ رپورٹ کے مطابق واردات کے 48 سال بعد امریکی پولیس ڈی این اے کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوۓ مجرم کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے گرفتار کر لیا -
ہونولولو پولیس کا بتانا ہے کہ 2020 میں جدید ٹیکنالوجی سے مقتولہ کے کپڑوں سے مجرم کی شناخت کر لی گئی تھی - اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ـ 2023 میں تحقیق کاروں کو معلوم ہوا کہ یہ ڈی این اے اسی سکول کے سابقہ طالبعلم گیڈیئن یا اس کے بھائی کا ہو سکتا ہے جس پر دونوں کے بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گۓ ـ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کا قاتل 66 سالہ (گیڈیئن کاسٹرو) ہے ، جسے گرفتار کر لیا گیا - پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل کی تفتیش کا آغاز بھی گیڈیئن کاسٹرو سے ہی کیا گیا تھا لیکن اس وقت پولیس کو اس پر شک نہیں ہوا تھا -

تبصرے