امریکی حکام نے پاکستان کی امداد روک دی ، کئ منصبوں پر کام رک گیا

امریکہ  پاکستان

نیوز ٹوڈے :  امریکہ نے پاکستان کو بھی مدد دینا بند کر دی ۔ کئی اہم منصوبوں پر کام روک دیا گیا - دنیا کے کئی دوسرے ملکوں کی طرح امریکہ کی نئی حکومت نے پاکستان کی مدد بند کرنے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے - جس کی وجہ سے کئی اپم منصوبوں پر جاری کام روک دیا گیا ـ پچھلے دنوں امریکہ کی نئی " ڈونلڈ ٹرمپ حکومت" نے سارے کے سارے غیر ملکی امدادی پروگرام بند کر دیے تھے - ان میں اردن ، یوکرین اور تائیوان کی امداد کا پروگرام بھی 90 دن کیلیے بند کر دیا گیا تھا یہ حکم نامہ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے تمام سفارتی اور قونسل مشنز کو جاری کیا گیا تھا ـ جس میں حکم دیا گیا تھا کہ تمام امدادی پروگرام فوری طور پر بند کیے جائیں -

البتہ اب دوسرے ملکوں کی طرح امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد بھی بند کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس کی وجہ سے سارے منصوبے رک گۓ ہیں - امریکہ کا کہنا ہے کہ نۓ جائزے تک پاکستان کی مدد رکی رہے گی - امریکہ کے اس فیصلے سے پاکستان میں جاری توانائی سیکٹر کے 5 منصوبے ، اقتصادی نمو سے متعلق 4 منصوبے اور زراعت کے شعبے سے متعلقہ 5 پروگرام متاثر ہوۓ ہیں - جمہوریت ، گورنس اور انسانی حقوق سے متعلقہ فنڈز بھی عارضی طور پر روک دیے گۓہیں ـ امریکی حکام کے اس فیصلے نے گورنس کے 11، تعلیم کے 4 اور صحت کے شعبے میں 5 پروگراموں کو بھی متاثر کیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+