اسرائیل نے ایران کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 سابقہ فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

فوجی اہلکاروں کو گرفتار

نیوز ٹوڈے :  ایران کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں صیہونی فوج کے 2 سابقہ ریزرو فوجی گرفتار کر لیے گۓ -"اسرائیلی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ایجنسی (شی بیت اور اسرائیلی پولیس) نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوۓ صیہونی فوج کے 2 سابقہ ریزور فوجی گرفتار کرلیے ہیں - ان دونوں پر پیسے لے کر ایران کیلیے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا ـ اسرائیلی پولیس کے مطابق اس کیس کا مرکزی ملزم (یوری ایلیا سفوو) صیہونی فوج کے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم میں کام کرتا تھا -

اس دوران اس نے ایران کو خفیہ معلومات فراہم کیں ـ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوری اور اس کے رابطہ کار ایرانی کے درمیان ستمبر 2024 میں رابطہ قائم ہوا - اور کچھ مہینوں بعد ایلیا سفوو نے اپنے ایک اور دوست (جارجی آندرینبو) کو بھی ایرانی رابطہ کار سے ملوایا - جارجی آندریبو تل ابیب میں صیہونی فوج کے "کیریا ملٹری ہیڈ کوارٹر) میں کام کرتا تھا ـ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان دونوں مجرموں نے تل ابیب شہر میں ایران کی حمایت میں دیواروں پر تحریریں بھی لکھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+