پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کے خوف سے امریکی ہسپتالوں میں سی سیکشن کروانے والے بھارتی جوڑوں کی لائنیں لگ گئیں

پیدائش پر حق شہریت ختم

نیوز ٹوڈے :  پیدائش پر شہریت کا حق ختم ہونے کے خوف سے امریکہ میں رہائش پذیر بھارتی جوڑوں نے اپنے بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے کروانی شروع کر دی - "بھارتی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ میں پیدائش پر حق شہریت کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا - جس کا اطلاق 20 فروری کو شروع ہو جائے گا - رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مقیم بھارتی جوڑوں نے پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کے خوف سے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کرانا شروع کر دی ـ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ہسپتالوں کے باہر سی سیکشن کیلیے قطاریں لگ گئیں -

ڈاکٹروں کے مطابق سی سیکشن سے ماں اور بچے دونوں کی جان کو خطرہ ہے - سوشل میڈیا پر بھی امریکہ میں مقیم بھارتی جوڑوں کو مشورے دیے جانے لگے کہ بھارت واپس آ جاؤ یا کسی اور ملک میں چلے جاؤ - اپنی صدارتی کرسی سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے کیے گۓ فیصلوں میں ایک فیصلہ امریکہ میں پیدائش پر حق شہریت ختم کرنے کا بھی ہے - ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوۓ 19 فروری تک امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہری قرار دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+