سعودی عرب کی کمپنیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے کیا بڑا اعلان

سعودی حکومت

نیوز ٹوڈے :  مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکیوں کو بھی اجازت مل گئی ـ سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ کی "ریئل اسٹیٹ کمپنیوں" کے حصص میں سرمایہ لگانے کی غیر ملکیوں کو اجازت دے دی - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے سرمایہ کاری کے اصول وضوابط پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کرتے ہوۓ غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے -

ان اصول وضوابط کے تحت اداروں کی ملکیت میں غیر ملکی افراد صرف 49 فیصد تک کے شیئرز خرید سکیں گے - اس کے علاوہ غیر ملکی کاروباری سعودیہ کی کمپنیوں کے شیئرز بھی خرید سکیں گے جو کہ سعودیہ میں مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں - سعودی کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینا سعودیہ کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد کے وژن 2030 کا حصہ ہے ـ اس سلسلے میں سعودی عرب آئندہ مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات بھی دے گا ـ جن میں سیاحت کے شعبے بھی شامل ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+