تیونس میں خود کو آگ لگا نے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
- 28, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : تیونس میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے سامنے شہری نے خود کشی کرلی - تیونس کے دارالحکومت میں قائم یہودیوں کی عبادت گاہ کے سامنے ایک شخص نے خوود کو اس وقت آگ لگا لی جب عبادت گاہ میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کر رہے تھے - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والا شخص بھڑکتی آگ کے ساتھ چیختا چلاتا پولیس والوں کی جانب بڑھا تو پولیس والوں نے اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر بجاۓ مدد کرنے کے اس پر گولیاں چلا دیں -
پولیس کی فائرنگ سے خود کشی کرنے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا - جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ـ تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس شخص کی خود کشی کرنے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا البتہ ایسے ظاہر ہوتا ہے کہ خود کشی کرنے والا شخص ذہنی مریض تھا -
وسیم حسن

تبصرے