ایرانی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں بسا لے
- 29, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ بجاۓ معصوم فلسطینیوں کو فلسطین سے بے دخل کرنے کے اسرائیلیوں کو بے دخل کرکے گرین لینڈ جزیرے پر بسا دے اس طرح امریکہ ایک تیر سے دو شکار کر لے گا -"عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود مزاحمتی جماعتیں (حماس اور حزب اللہ) بہت بڑے نقصانات کے بعد بھی خود کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں ایک خیال اورنظریہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا -
ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے خلاف بھی کسی ممکنہ حملےکے حوالے سے خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی ایسے حملے کا بھر پور جواب دیا جاۓ گا - کچھ دن پہلے ہی امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا تھا کہ اردن اور مصر مزید فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دے دیں - ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہجرت عارضی یا پھر مستقل بھی ہو سکتی ہے ـ ہم غزہ کی مکمل صفائی چاہتے ہیں - البتہ عرب ملکوں اور فلسطین کی مزاحمتی جماعتوں نے ٹرمپ کے اس مشورے کی سختی کے ساتھ مخالفت کی تھی -

تبصرے