مٹھی بھر حماس نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ، ایرانی صدر آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای

نیوز ٹوڈے :   ایران کے سپریم لیڈر ( آیت اللہ خامنہ ای) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی ناکامی ہے - تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انتہائی چھوٹے اور کمزور سے غزہ نے اسرائیل کی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا - اور اسلحہ سے لیس اور امریکی حمایت کے باوجود اسرائیلی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کرنا پڑی -

ایران کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ حماس نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کو ناکوں چنے چبواۓ اور امریکہ کی بھر پور حمایت کے باوجود اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا - آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل کی سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے خفیہ اندرونی دشمنیاں اور بد نیتی چھپی ہوئی ہے - اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور دیکھیں کہ ہم کس سے مل رہے ہیں اور کس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور کس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+