سعودی شہزادہ (محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود) وفات پا گۓ

محمد بن فہد

نیوز ٹوڈے :   سعودی شہزادہ (محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود) وفات پا گۓ ـ "سعودی میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی طرف سے دیے گۓ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود وفات پا گۓ ہیں - ایوان شاہی کے اعلامیے کے مطابق شہازدہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج بدھ کے دن عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی -

ایوان شاہی نے مرحوم کیلیے مغفرت رحمت الٰہی اور درجات کی بلندی کیلیے دعا بھی کی ـ شہزادہ محمد بن فہد سعودی عرب کے سابقہ فرمانروا مرحوم فہد بن عبدالعزیز کے بیٹے تھے -اور سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر بھی تھے - پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد عبدالعزیز کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ـ اور سعودی شاہی خاندان کے افراد اور سعودی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+