اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی (انروا) کو امدادی کام روکنے کیلیے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

اقوام متحدہ

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی (انروا) کو اپنے ملک میں کام کرنے سے روک دیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن اسرائیلی مندوب نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو کہا کہ وہ اسرائیل کے اندر جاری اپنا امدادی کام 48 گھنٹوں کے اندر اندر بند کردے - اسرائیل انروا کے ساتھ تمام مواصلاتی تعاون بند کرنا چاہتا ہے - اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ بھی اپنے تعلقات اور رابطے ختم کر دیں گے ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال اسرائیلی پارلیمنٹ نے انروا پر حماس کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر اسے غیر قانونی قرار دے دیا تھا -

اسرائیل کے اندر انروا کے کام کرنے پر پابندی کے قانون کو آنے والے دو دنوں میں لاگو کر دیا جاۓ گا -دوسری طرف پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کیا ہے - اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر (محمد اکرم) کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لگاتار ایسے اقدام عالمی برادری کی توہین ہیں - انروا کے کام کو روکنا غزہ کی بحالی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دینے کے مترادف ہے - محمد اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کیلیے امید کی کرن ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+