جنوبی کوریا سے ہانگ کانگ کیلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
- 29, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : جنوبی کوریا کی ایئرلائن کمپنی ( بوسان) کے ہانگ کانگ جانے والے طیارے میں آگ لگنے سے جہاز میں سوار مسافروں اور عملے کے افراد سمیت 170 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا - یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پیش آیا جب جنوبی کوریا کے شہر (بوسان کے گمہے انٹر نیشنل ایئر پورٹ) سے جیسے ہی طیارہ ہانگ کانگ کیلیے اڑان بھرنے لگا تو اچانک طیارے کے پچھلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی -
جہاز میں سوار تمام 170 افراد کو فوری طور پر جہاز سے اتار لیا گیا جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا - رپورٹ کے مطابق فائر بریگید کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ـ البتہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں -
وسیم حسن

تبصرے