صیہونی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری
- 30, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : مظلوم فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے -شمالی غزہ سے زبردستی نکالے جانے کے بعد لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے تباہ حال اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے - "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کا واپس اپنے تباہ حال گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے ـ تو دوسری طرف صیہونی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں - صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے -
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ایک ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی ـ میڈیا کے مطابق تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 48 شہداء کی لاشیں ملی ہیں - 15 مہینوں کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں کوکنگ گیس فراہم کی گئی - میڈیا کی رپورٹ کے اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی " انروا" کو بھی کام کرنے سے روک دیا ہےـ کچھ عرصہ پہلے اسرائیل نے انروا پر حماس کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر اسے غیر قانونی قرار دے دیا تھا -

تبصرے