ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی حمایت کرنے والے غیر ملکی طالب علموں کے ویزے منسوخ کرنے کا حکم دے دیا
- 30, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی نئی حکومت نے امریکہ میں رہائش پذیر حماس کے حمایت یافتہ طالب علموں کے ویزے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا -"عرب میڈیا" کی وہائٹ ہاؤس کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ نے اینٹی سمیٹزم یہود مخالفت ) سے نمٹنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں -اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکہ میں رہائش پذیر غیر ملکی افراد جن میں غیر ملکی طالب علم بھی شامل ہیں جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی ان کو امریکہ سے نکال دیا جائے گا -
اس حکم نامے کے حوالے سے جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر محکمہ انصاف کو حکم دیں گے کہ امریکہ کے یہودیوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں ، آتش زنی ، توڑ پھوڑ ،اور تشدد کے واقعات میں شریک افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے - فیکٹ شیٹ میں واضح الفاظ میں بتایا گیا کہ ایسے تمام غیر ملکی جو کہ فلسطین کی حمایت میں کیے گۓ مظاہروں میں شریک ہوۓ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انہیں 2025 میں تلاش کرکے امریکہ سے بے دخل کر دیا جائے گا - مظاہروں میں شریک ہونے والے طلباء کے مطابق اسرائیل کی غلط حرکتوں پر کی گئی تنقید کو یہود مخالف جذبات کے ساتھ جوڑنا ایک پرانی چال ہے ـ جس کا مقصد فلسطین کے حقوق کیلیے اٹھائی گئی آواز کو دبانا ہے -

تبصرے