صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ترکیہ کے 3 شہری شہید
- 30, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے فضائی حملے میں ترکیہ کے 3 شہری شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج نے لبنان کی سرحد پر فضائی کارروائی کرتے ہوۓ اسرائیل میں داخل ہونے والے 3 ترکی شہریوں کو شہید کر دیا -نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صیہونی فوج کی فضائی کارروائی میں شہید ہونے والے ترکیہ کے 3 شہری لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے -رپورٹ کے مطابق تینوں شہری غیر قانونی طریقے سے اسرائیل میں داخل ہو رہے تھے -
ترک وزارت خارجہ نے غیر قانونی اسرائیلی فضائی حملے کی پر زور مذمت کی ہے ـ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ ان تینوں شہریوں کو کب شہید کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں - رپورٹ کے مطابق اس حملے میں شہید ترک شہریوں کی میتیں واپس ترکیہ لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں - ترک وزارت خارجہ نے زور دیتے یوۓ کہا کہ اسرائیل کو اپنی خارجہ پالیسیاں فوری طور پر ترک کر دینی چاہئیں کیوانکہ ان پالیسیوں سے انسانی زندگیوں کی بے حرمتی ہوتی ہے ـ اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا -

تبصرے