مدینہ منورہ کے امیر (سلمان بن سلطان) نے پیغمبر ﷺ کے نقش قدم پر نۓسعودی منصوبے کا افتتاح کر دیا
- 30, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب نے مدینہ منورہ میں پیغمبرﷺ کے نقش قدم پر نۓ منصوبے کا افتتاح کر دیا ـ مدینہ منورہ ریجن کے امیر (سلمان بن سلطان) نے اس نۓ منصوبے کا افتتاح کیا - اس نۓ منصوبے کا مقصد ان مقامت کی نشاندہی کرنا ہے جن پر ہجرت کے وقت آنحضرتﷺ نے سفر کیا تھا ـ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے اس نۓ منصوبے کا افتتاح سوموار کے دن کیا - اور اس کی افتتاحی تقریب احد کیے پہاڑ کے نزدیک منعقد کی گئی ـ اس موقع پر مکہ ریجن کے نائب امیر سعود مشعل کے ساتھ دیگر کئی علماء اور عہدیدار بھی موجود تھے ـ امیر سلمان بن سلطان نے تقریب میں کیے گۓ خطاب کے دوران حرمین شریفین کے تحفظ اور ترقی کے عزم کو اجاگر کیا -اور زائرین کی خدمت کے لیے کی گئی حکومتی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور بھی دیا -
سلطان بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے اس نۓ منصوبے سے زائرین کو حضور اکرمﷺ کے نقش قدم پر چلنے کا موقع ملے گا - جو آنحضرتﷺ کی عظیم ہجرت کے ساتھ جڑی ہیں - رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ مکہ اور مدینہ کے درمیان 470 کلو میٹر کے لمبے راستے پر موجود 41 تاریخی مقامات کی بحالی پر مبنی ہے ـ جن میں 5 انٹر ایکٹو اسٹیشن ہیں جو ہجرت کے اہم واقعات سے آگاہی دیتے ہیں ایک مخصوص ہجرت میوزیم بھی بجاے گا جو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرے گا -

تبصرے