مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کا یک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گۓ
- 31, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں صیہونی فوج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا - اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن مقبوضہ مغربی کنارے کے "حنین" شہر میں حماس کے لڑاکوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران صیہونی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گۓ - اسرائیلی نیوز ایجنسی ٹائمز نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت (لیام بازی) کے نام سے کی ، جس کی عمر 20 سال تھی - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزحمت کاروں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے - ڈاکٹروں کے مطابق اس کے بچنے کے آثار بہت کم نظر آ رہے ہیں -
وسیم حسن

تبصرے