واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ آپس میں ٹکرا گۓ 67 افراد ہلاک
- 31, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : واشنگٹن میں جہاز اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے سے خوفناک فضائی حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں دونوں میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گۓ - یہ واقعہ واشنگٹن ایئر پورٹ کے نزدیک پیش آیا فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے ساتھ ٹکرا گیا - جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گۓ ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی کمپنی کا طیارہ کینساس شہر وکیٹا سے مسافروں کو لے کر واشنگٹن پہنچا تھا جہاں پر طیارہ دریاۓ پوٹو میک کے اوپر رن وے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا - مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 64 مسافر سوار تھے ـ جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے -
اس افسوسناک حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے - دریا میں سےزیادہ تر لاشیں نکال لی گئی ہیں ـ پینٹا گون نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں نائن الیون کے بعد اس حادثے کو خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جانے لگا - نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اس حادثے کا ذمہ دار ( ڈیمو کریٹک پارٹی اور سابقہ امریکی صدر جوبائیڈن) کو ٹھہرا دیا ـ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اس حادثے کی ذمہ دار ہیں -

تبصرے