قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون عراقی باشندہ (سلوان مومیکا) سویڈن میں قتل
- 31, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے والے ملعون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے اور قرآن پاک کے نسخے کو جلانے والے عراقی باشندے (سلوان مومیکا) کو سویڈن میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن سویڈن کے شہر "سوڈر تیلیا" میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں سلوان مومیکا زخمی ہو گیا جو کہ بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا -
سویڈش پولیس کے مطابق بدھ کے دن انہیں فائرنگ کی اطلاع ملی جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں سلوان مومیکا زخمی حالت میں ملا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا - لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا - "این ڈی ٹی وی" کے مطابق سلوان مومیکا عراقی عیسائی تھا جس نے پچھلے سال سویڈن میں کئی مرتبہ قرآن پاک کے نسخے کی بےحرمتی کی اور جلایا جس سے مسلمان ملکوں میں اس کۓ خلاف شدید حتجاج کیا گیا تھا - جمعرات کے دن وہ "سٹاک ہوم" کی ایک عدالت میں نسلی نفرت بھڑکانے کے مقدمے کی پیشی پر جا رہا تھا کہ اسے قتل کر دیا گیا ـ عدالت نے اس کی موت کی تصدیق ہونے پر فیصلہ مؤخر کر دیا -

تبصرے