حنین پناہ گزین کیمپ کی 23 عمارتیں صیہونی فوج ے دھماکوں سے اڑا دیں
- 03, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں زمینی آپریشن کرکے (حنین پناہ گزین کیمپ) میں کئی مکانات دھماکوں سے تباہ کر دیے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے حنین پناہ گزین کیمپ میں دوران آپریشن کئی عمارتوں کو ملیا میٹ کر دیا ـ صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خطرات کی وجہ سے حنین مہاجر کیمپ میں 23 عمارتوں کو تباہ کیا گیا ہے ـ صیہونی فوج کا دعوٰی ہے کہ جنوری کے مہینے کے نصف سے لے کر اب تک انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطین کے 50 لڑاکوں کو شہید کیا ہے ـ
فلسطین کی وزارت خارجہ نے صیہونی فوج کی اس طرف سے حنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کی تباہی کی مذمت کی اور اسےاسرائیل کی وحشیانہ کارروائی قرار دیا ہے ـ فلسطین کے صدر (محماد عباس) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جاۓ تاکہ اسرائیل کی ان وحشیانہ کارروائیوں کو روکا جا سکے ـ دوسری جانب مغربی کنارے کے جنوبی علاقے اروب میں صیہونی فوج نے ایک اور کارروائی میں 27 سال کے (محمد امجد حدوش) کو شہید کر دیا ـ صیہونی فوج نے پچھلے مہینے سے آئرن وال آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد مغربی کنارے میں خصوصاً حنین پناہ گزین کیمپ میں فلسطین کے مزاحمتی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنا تھا ـ

تبصرے