حزب اللہ نے اپنے 2 سربراہوں (حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین) کی نماز جنازہ کا اعلان کرد یا
- 03, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) نے شہید ہونے والے اپنے 2 سربراہوں کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا ـ حزب اللہ نے اپنے 2 شہید سربراہان (ہاشم صفی الدین اور حسن نصراللہ) کے جنازے اور تدفین کا اعلان آج اپنے ایک جاری کیے گۓ ویڈیو بیان میں کیا جس میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل (نعیم قاسم) نے اعلان کیا کہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین 23 فروری اتوار کے دن ادا کی جاۓ گی ـ حزب اللہ سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد 2 مہینے تک جاری رہنے والی جنگ کی وجہ سے ان کا جنازہ عوامی سطح پر ادا نہیں کیا جا سکتا تھا ، اس لیے انہیں امانتاً دفن کر دیا گیا تھا اور اب ان کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی ـ
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزاب للہ سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی ـ حزب اللہ کے سیکرٹری نے اپنے بیان میں بتایا کہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حسن نصراللہ کو "بیروت" میں ہی دفن کیا جاۓ گا جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے "دیر قانون الدہر" میں دفن کیا جائے گا ـ 27 ستمبر کو صیہونی فوج نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کر دیا تھا جس کی تصدیق اس سے اگلے دن حزب اللہ نے بھی کر دی تھی ـ

تبصرے