امریکی ریاست (پنسلوینیا ) میں ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ 7 افراد ہلاک 19 زخمی

      نیوز ٹوڈے : امریکہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار  ہو گیا جس سے 7 افراد ہلاک ہو گۓ ـ امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرنے کے حادثے میں ایک ماں اور اس کے بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن امریکہ کی ریاست (پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا) میں ایک شاپنگ سینٹر کے نزدیک ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر گیا ـ رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹا طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ کا جہاز تھا جو رہائشی عمارتوں کے اوپر گر کر تباہ ہو گیا ـ

       میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اس چھوٹے طیارے میں ایک مریض بچہ اس کی  والدہ 2 پائلٹس ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل کے عملے سمیت  6 افراد سوارتھے ـ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا ـ طیارہ حادثہ میں ایک علاقہ مکین سمیت کل  7 افراد ہلاک ہو گۓ ـ جبکہ 19 افراد زخمی ہوگۓ ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ـ کچھ دن پہلے بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گۓ تھے  اس افسوسناک حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+