ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوۓ کینیڈا ، میکسیکو اور چین کی درآمدات پر ٹیکس لگا دیا

     نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نۓ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوۓ کینیڈا ، چین اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے اور کینیڈا کو امریکہ کی جانب سے آگا ہ کر دیا گیا ہے کہ اسے  امریکہ بھیجے جانے والے سامان پر منگل کے دن سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ـ البتہ کینیڈا کے آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے ـ

    اسی طرح میکسیکو سے امریکہ آںے والے سامان پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے ـ البتہ چین سے آنے والے سامان پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھی گئی ہے ـ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی ملک نے ٹیکس کے جواب میں کوئی رد عمل دیا تو اس کے ساتھ نمٹنے کی بھی تیاری کی جا چکی ہے ـ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دو چار کرنے ولی تجارتی جنگ کی شروعات ہو چکی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+