ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کینیڈ ا کو امریکہ میں ضم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
- 03, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایک مرتبہ پھر کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ـ امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کا اپنے جاری کیے گۓ بیان میں کہنا تھا کہ ٹیکسز کے اضافے سے کچھ مشکلات تو ہوں گی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے اس سے امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہو گا اور ہم امریکہ کو پھر سے عظیم بنا دیں گے ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا کوسبسڈی دینے کیلیے ہمیں سینکڑوں ارب ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں ـ
ہمیں کینیڈا کو اپنی 51 ویں ریاست بنا لینا چاہیے ، اس طرح کینیڈا کو بہتر فوجی تحفظ بھی مل جائے گا اور وہ ٹیکس ادا کرنے سے بھی بچ جاۓ گا ـ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ کینیڈ ا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرکے اسے امریکہ کی 51 ویں ریاست بنا دیں گے ـ جس کے جواب میں کینیڈین وزیر اعظم (جسٹن ٹروڈو) نے امریکی صدر کو کھری کھری سناتے ہوۓ کہا تھا کہ قیامت کے دن تک امریکہ ، کینیڈا کو اپنی ریاستوں میں شامل نہیں کر سکتا ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد جبکہ چین سے درآمد ہونے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے ـ

تبصرے