اگر اسرائیل مزید جنگ کا خواہش مند ہے تو ہم بھی اس کیلیے تیار ہیں ، حماس ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی
- 04, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے ترجمان (ڈاکٹر خالد قدومی) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطین کی عوام اپنی آخری سانسوں تک لڑنے کیلیے تیار ہے اگر نیتن یاہو کی خواہش ہے کہ جنگ مزید جاری رہے تو ہم تیار ہیں ـ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حماس ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہم نے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے مصر اور اردن بسانے کا امریکی منصوبہ ناکام بنا دیا ہے
حماس ترجمان نے کہا فلسطینیوں کو مصر اور اردن بسانے کے منصوبے پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مصر کے لوگ فلسطینیوں کو پسند نہیں کرتے ـ ڈاکٹر خالد قدومی نے مزید کہا کہ فلسطین کی عوام اپنی آخری سانس تک لڑائی جاری رکھنے کیلیے تیار بیٹھی ہے اور اگر اسرائیلی وزیر اعظم جنگ کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو حماس بھی اس کیلیے تیار ہے ـ حماس ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ طوفان الاقصیٰ کے بعداسرائیل کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے ـ

تبصرے