میکسیکو اور کینیڈا کی برآمدات پر لگائے گۓ ٹیکس کو ڈولڈ ٹرمپ نے 1 ماہ کیلیے روک دیا
- 04, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے میکسیکو کے بعد کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر بھی لگایا گیا ٹیکس ایک مہینے کیلیے روک دیا ـ کینیڈین وزیر اعظم (جسٹن ٹروڈو) کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کیلیے بھی ٹیرف کو نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ـ امریکی صدر اور کینیڈین وزیر اعظم دونوں کا ایک ہی دن میں دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ امریکی صدر نے کینیڈا پر لگاۓ گۓ 25 فیصد ٹیکس کو ایک ماہ کیلیے روک دیا ہے ، البتہ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ اس سے قبل میکسیکین صدر (کلاڈیا) نے بھی دعوٰی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر لگائے گۓ ٹیرف میں ایک مہینے کی توسیع کر دی ہے ـ
میکسیکو کے صدر نے امریکہ کے ساتھ ملحقہ میکسیکو کی سرحد پر اپنے 10 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان بھی کر دیا تھا ـ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ نے بھی کینیڈین وزیر اعظم سے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملحقہ کینیڈین سرحد پر فوج تعینات کریں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی بھی کرائی جاۓ ـ یکم فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے برآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس جبکہ چین سے بر آمد کی جانی والی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا ـ

تبصرے