شام کے شہر (منبیج) میں کار بم دھماکا 15 افراد ہلاک 15 زخمی
- 04, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : شام میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک جن میں 14 خواتین شامل ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر (منبیج) میں ہوۓ کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گۓ اور 15 افراد زخمی بھی ہو ۓ ـ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے ـ دی گئی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 عورتیں اور1 مرد شامل ہیں ، جبکہ زخمی ہونے والی بھی تمام عورتیں ہی ہیں ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام افراد کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور تھے ـ 2 دن پہلے بھی شام کے شہر منبیج میں ایک کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ۔
وسیم حسن

تبصرے