ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ کے نفاذ کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
- 04, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے خود مختار دولت فنڈ کے نفاذ کے آرڈر جاری کردیے ـ اور امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا حکم بھی جاری کردیا ـ "اوول آفس" میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کے بعد چین سے بھی 24 گھنٹوں میں بات چیت ہوسکتی ہے ـ امریکی صدر نے کہا کہ چین لمبے عرصے تک پانامہ کینال میں شامل نہیں رہ سکتا ـ اس معاملے میں چین سے بات چیت کریں گے اور اگر چین کے ساتھ ڈیل نہ ہو سکی تو چین پر لگاۓ گۓ ٹیکس بڑھا دیں گے ـ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "یو ایس ایڈ" ایک اچھا تصور ہے لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی شامل ہے ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کو بتا دیا گیا ہے کہ ان کے پاس جو قیمتی اور نایاب زمینیں ہیں وہ ہمارے حوالے کر دیں ـ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے معاملات پر کوئی اختلاف نہیں ـ وہ ہماری رضامندی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی ایسا کام کریں گے ـ امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو تنازعات والی جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ـ

تبصرے