اٖفغانستان کے 60 لاکھ لوگ صرف چاۓ کےساتھ روٹی کھا کر زندہ رہنے پر مجبور ، ہساوی لی کا انکشاف

       نیوز ٹوڈے : افغانستان میں 60 لاکھ لوگ چاۓ کے ساتھ روٹی کھا کر زندہ رہنے پر مجبور ہیں ـ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانساتان میں تعینات سربراہ ہساوی لی)  نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے ـ ہساوی لی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امداد روکے جانے کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام افغانستان کے 1 کروڑ بیس لاکھ افراد میں سے صرف 60 لاکھ افراد کو  خوراک  مہیا کر سکے گا ـ افغانستان کی باقی آبادی کو مانگ تانگ کر اور صرف چاۓ روٹی پر گزارہ کرنا پڑے گا ـ

   جب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی ہے  ان پر لگی عالمی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان میں معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر رک چکی ہیں ـ افغانستان کا شعبہ زراعت سوا 4 کروڑ کی آبادی کی خوراک پوری کرنے سے قاصر ہے ـ ورلڈ فوڈ پروگرام لاکھوں  افغانیوں کو خوراک فراہم کر رہا تھا ـ جو کہ امریکہ کی جانب سے امداد روکے جانے پر بہت کم رہ گئی ہے ـ اس طرح افغانستان میں غربت ، بیماری اور بے روز گاری بڑھ جاۓ گی ـ جو کہ پاکستان کیلیے بھی لمحہ فکریہ ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+