پاکستان نے اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 15 فلسطینیوں کو اپنے ملک میں رکھنے کی حامی بھر لی ہے

      نیوز ٹوڈے : اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کو پاکستان نے اپنے ملک میں رکھنے کی حامی بھر لی ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس ) کے مطابق پاکستان نے اسرائیل کی جیلوں سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی قیدیوں کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دے دی ـ "عرب میڈیا"  نے فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے ترجمان ( ڈاکٹر خالد قدومی) کے حوالے سے بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ان میں سے کچھ مصر پہنچ گۓ ـ ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ مصر کے علاوہ پاکستان ، انڈونیشیا ، ترکیہ ، الجزائر اور ملائشیا نے بھی اسرائیلی جیلوں سے آزاد ہونےو الے فلسطینیوں کو اپنے ملکوں میں رہنے کی اجازت دے دی ہے ۔

      میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 15 فلسطینیوں کی میزبانی کرنے کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے ـ حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس اقدام پر ہم پاکستانی عوام اور پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ـ حماس ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے اس عمل سے ثابت ہوا کہ پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے جس کا ہماری جماعت کے ساتھ روحانی رابطہ ہے اور جو ہمیشہ سے القدس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ـ البتہ پاکستان کی جانب سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی باقائدہ تصدیق نہیں کی گئی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+