جب تک فلسطین کی آزاد ریاست قائم نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے ، سعودی عرب

      نیوز ٹوڈے  : جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے ـ سعودی حکومت نے دو ٹوک الفاط میں کہہ دیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے ـ نو منتخب امریکی صدر کے جاری کردہ بیان کے بعد سعودی  وزارت خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا ـ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کیے گۓ بیان میں کہا ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی سعودی عرب ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا ، اور اس معاملے میں سعودی عرب کا یہ مضبوط اور غیر متزلزل فیصلہ ہے ـ

     سعودی وزارت خزانہ نے کہا کہ ولی عہد حکومت کے اس فیصلے کی واضح اور دو ٹوک الفاظ میں تصدیق کرتے ہیں ـ اور سعدوی عرب کے اس فیصلے کو کسی بھی صورت میں نہیں بدلا جا سکتا ـ سعودی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے بارے میں سعودیہ کے مؤقف پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعطم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ فلسطین میں دنیا بھر کے لوگ آباد ہوں اور میں بہت جلد غزہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ کروں گا ـ  اور اس معاملے میں سعودی عرب ہماری مدد کرے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+