امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ میں آنے والے نہیں ڈاکٹر خالد قدومی
- 06, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی) نے کہا کہ فلسطین کے معاملے امریکی صدر کی مداخلت منظور نہیں ـ تنظیم الاسلام کے زیر انتظام سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ دوبارہ تعمیر ہوگا اور پہلے سے زیادہ طاقت ورہوگا ـ حماس ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین پر اسرائیل کو ماننے کیلیے دباؤ ڈال سکتے ہیں لیکن ہم ایسا بالکل بھی نہیں ہونے دیں گے ـ
ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے حقوق کا سودا کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گے۔ صیہونی فوج کو فلسطین سے نکلنا ہوگا ـ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے غزہ پٹی پر لمبے عرصے کیلیے قبضے کا اعلان کیا ہے امریکی صدر نے وہائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے غزہ پٹی پر لمبے عرصے تک امریکہ کا قبضہ دکھائی دے رہا پے ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت مصر اور اردن کے رہنما فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں گے ـ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے اس منصوبے کو مشرق وسطٰی کے کئی رہنماؤں سے پسند کیا ہے ـ

تبصرے