ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد پوری دنیا کی مذمت پر امریکہ نے دی وضاحت
- 06, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ پر امریکی صدر کے قبضے کے اعلان کے بعد پوری دنیا کے احتجاج پر امریکہ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ـ امریکہ کے وزیر خارجہ (مارکو بیورو) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جب غزہ کو از سر نو تعمیر کیا جاۓ گا تو وہاں کے رہائشیوں کو کسی اور جگہ پر منتقل کرنا پڑے گا ـ امریکی وزیر خزانہ نے کا کہنا تھا کہ غزہ معاملے میں کی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر ابھی کام ہونا ہے ـ امریکی صدر کی پیشکش فائدہ مند ہے اس پر سوچ بچار ہونی چاہیے ـ ٹرمپ کی پیشکش غزہ کیلیے کوئی خطرناک اقدام نہیں ہے ـ دوسری جانب وہائٹ ہاؤس نے بھی اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ امریکی صدر کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ـ وہ فلسطینیوں کی صرف عارضی طور پر منتقلی چاہتے ہیں ـ
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں امن کے قیام کیلیے غزہ کی دوبارہ تعمیر میں امریکہ کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں ـ اس کا مقصد یہ نہیں کہ امریکہ غزہ میں اپنی فوج تعینات کرے گا یا اس منصوبے میں امریکہ کے ٹیکس دہندگان کا پیسہ لگے گا ـ ایک دن قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پٹی پر لمبے عرصے تک امریکی فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا ـ جس کے بعد مسلمان ملکوں سمیت چین ، روس اور یورپی ملکوں اور دنیا بھر سے مذمت کا سامنا کرنا پڑا ـ

تبصرے