جنگ کے دوارن یوکرین کے ہزاروں فوجی ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوۓ ہیں یوکرینی صدر کا میڈٰیا کو انٹر ویو
- 06, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے (صدر ولادیمیر زیلنسکی) نے میڈیا کو دیے گۓ ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ فروری 2022 سے شروع ہونےو الی روس ، یوکرین جنگ میں یوکرین کے 45 ہزار 100 فوجی میدان جنگ میں مارے گۓ ـ زیلینسکی کا کہنا تھا کہ اس 3 سال کی جنگ میں 3 لاکھ 90 ہزار یوکرینی فوجی زخمی بھی ہوۓ ـ
زیلینسکی نے کہا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس لیے کم ہے کیونکہ بعض فوجیوں کو مختلف واقعات کے دوران زخم لگے ـ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران قید ہونے والے فوجیوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں جوکہ جنگ کے دوران لاپتہ ہو گۓ تھے ـ دوسری جانب یوکرین کے جنرل اسٹاف کے اعداد وشمار کے مطابق جنگ کے شروع سے لے کر اب تک 8 لاکھ 42 ہزار 930 روسی فوجی بھی مارے گۓ ہیں ۔ روسی فوجیوں کی ہلاکت کی یہ تعداد مغربی انٹیلیجنس کے اندازوں کے مطابق ہے ـ

تبصرے