امریکی جیلوں سے ایک درجن سے زائد غیر ملکی قیدیوں کو لے کر پہلی امریکی فوجی پرواز گوانتانا موبے روانہ

          نیوز ٹوڈے :  امریکہ کی جیلوں میں قید مختلف جرائم میں قید غیر ملکیوں کو دنیا کی بدنام ترین جیل گوانتانا موبے لے جانے والی پہلی پرواز امریکہ سے روانہ ہو گئی ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ  کے مطابق امریکی جیلوں میں قید ایک درجن سے زائد غیر ملکیوں کو خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے گوانتانا موبے جیل منتقل کر دیا گیا ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)  نے حکم جاری کیا تھا کہ  امریکہ کی مختلف جیلوں میں قید 30 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو گونتانا موبے جیل بھیجا جائے ـ جس کیلیے کیوبا میں قائم امریکہ کے بحری اڈے پر ہزاروں غیر ملکیوں کو رکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ـ

    اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ٹیکساس ، ایل پاسو  اور کیلفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی جیلوں میں بند  ہزاروں غیر ملکیوں کو امریکہ سے بے دخل کر دیا جاۓ گا ـ اس کے علاوہ ان غیر ملکی قیدیوں کو السواڈا منتقل کرنے پر بھی سوچ بچار کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں (امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو) نے السواڈور کے نائب صدر سے بات چیت بھی کی ہے ـ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیے گۓ حکم کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک میں واپس بھیجا جا رہا ہے لیکن امریکی جیلوں میں قید غیر ملکیوں کو ان کے اپنے مالک بھی واپس لینے کیلیے تیار نہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+