اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دے دیا
- 07, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے اعلان پر اسرائیل کے وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دے دیا ـ "عرب میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن اسرائیل کے وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیے ـ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج فلسطینیوں کے رضاکارانہ طور پر غزہ خالی کرنے پر منصوبہ بندی کیلیے تیار ہے ـ اسرائیل کے وزیر دفاع نے یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد جاری کیا ، البتہ امریکی صدر کو اپنے اس اعلان پر عالمی برادری کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ـ اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے اس بہادرانہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ـ دنیا بھر کے قانون کے مطابق غزہ کے رہائشیوں کو بھی آزادی کے ساتھ ہجرت کی اجازت دی جانی چاہیے ـ
اسرائیلی وزیر دفاع سے کیے گۓ سوال کہ ' غزہ کے رہائشیوں کو کون پناہ دے گا کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک ان کو پناہ دیں گے جنہوں نے جنگ کے دوران اسرائیل کی مخالفت کی ـ جن میں آئر لینڈ ، سپین ، ناروے اور دوسرے کئی ملک شامل ہیں' ـ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جن ملکوں نے غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے غلط الزامات لگائے وہ اب غزہ کے رہائشیوں کو قانونی طور ہراپنے ملک میں رہائش دیں ـ اسرائیلی ویزر دفاع نے کہا کہ غذزہ کے رہائشیوں کو غزہ سے نکالنے کیلیے زمینی راستے کے ساتھ ساتھ فضائ اور سمندری راستے سے بھیجنے کے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں ـ

تبصرے